اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے صنعت پیداوار، کامرس، ٹیکسٹائل و انڈسٹری عبدالرزاق دائود نے پاکستان میگا لیدر شو کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فٹ ویئر مینوفکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان فٹ ویئر مینوفکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیر کو مشیر وزیراعظم عبدالرزاق دائود نے پانچویں سالانہ میگا لیدر شو …
فٹ ویئر انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے صنعت پیداوار، کامرس، ٹیکسٹائل و انڈسٹری عبدالرزاق دائود نے پاکستان میگا لیدر شو کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فٹ ویئر مینوفکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان فٹ ویئر مینوفکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیر کو مشیر وزیراعظم عبدالرزاق دائود نے پانچویں سالانہ میگا لیدر شو کے دوسرے روز قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عبدالرزاق دائود نے کہا کہ فٹ ویئر انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں لیدر کی صنعت کے فروغ کیلئے اس سے وابستہ افراد کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے جنوب مشرقی ایشیاء کے دوسرے بڑے میگا لیدر شو کے پاکستان میں انعقاد پر پاکستان فٹ ویئر مینوفکچررز ایسوسی ایشن اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام اداروں کو مبارکباد دی۔








