اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق سمیت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے روڈز، ٹرانسپورٹ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، این ایچ اے، موٹروے پولیس اور انتظامی امور سے وابستہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرکوں اور …
وفاقی سیکرٹری مواصلات مراد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق سمیت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے روڈز، ٹرانسپورٹ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، این ایچ اے، موٹروے پولیس اور انتظامی امور سے وابستہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کا سختی سے نوٹس لے لیا، وزارت مواصلات نے دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کا عمل تیز کرتے ہوئے ایکسل لوڈ قانون پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ شرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ بعض علاقوں میں حد درجہ اوورلوڈنگ کی جاتی ہے جس سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اہم شاہراہیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جن کی مرمت اور تعمیرنو پر مزید اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں اس لئے ایکسل لوڈ قانون کو فی الفور نافذکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اوورلوڈنگ پر قابو پانے کیلئے ہر ماہ ایک اجلاس میں اس حوالہ سے ہونے والی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس عمل کو تیز کرنے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملی وضع کی جائے گی اور مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔








