حکومت کی مثبت پالسیوں کی بدولت آج اقوامِ عالم میں سافٹ امیج بہتر ہو رہا ہے،وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر

سیالکوٹ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالسیوں کی بدولت آج اقوامِ عالم میں سافٹ امیج بہتر ہو رہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت اور سابقہ حکومت کی کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے جناح ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی موجودہ حکومت کام میں اعلٰی ہے اور …

سیالکوٹ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالسیوں کی بدولت آج اقوامِ عالم میں سافٹ امیج بہتر ہو رہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت اور سابقہ حکومت کی کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے جناح ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی موجودہ حکومت کام میں اعلٰی ہے اور سابقہ حکومت نام میں خادمِ اعلیٰ تھی۔ انھوں نے مزید کہا سانخہ ماڈل ٹائون میں لوگ انصاف کے لیے ترستے رہے سالوں ان کو انصاف نہ ملا ۔ موجودہ حکومت نے سانخہ ماڈل ٹائو ن میں فوری انصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف انصاف کے راستہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور ان کی پارٹی کو وہی نظر آرہا ہے جو انھوں نے کیا اور کہا احتساب کا عمل قریب پہنچ چکا ہے وہ تقریروں سے نہیں بچ سکے گے-اس موقع پر حماد اظہر، وزیر مملکت برائے ریونیو ، میاں اسلم اقبال ، صوبائی وزیر برائے صنعت و پیداوار، انصر مجید خان نیازی، صوبائی وزیر برائے لیبر و ہیومن ریورس، چودھری محمد اخلاق ، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن ، عمر ڈار ، صوبائی صدر وسطی پنجاب پی ٹی آئی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے علاوہ پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔