اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اومان خطہ کا اہم ملک ہے، پاکستان کے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان خطہ میں امن و استحکام کےلئے مثبت کردار جاری رکھے گا۔ منگل کو اومان کے دورے پر روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دو دن کے دورے پر اومان روانہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اومان کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اومان خطہ کا اہم ملک ہے، پاکستان کے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان خطہ میں امن و استحکام کےلئے مثبت کردار جاری رکھے گا۔ منگل کو اومان کے دورے پر روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دو دن کے دورے پر اومان روانہ ہورہا ہوں، پاکستان اومان مشترکہ وزارتی کمیشن میں شرکت کروں گا۔ کمیشن میں پاکستان اومان کے وزراءخارجہ سمیت مختلف محکموں کے نمائندے شامل ہوں گے، اومان خطہ کا اہم ملک ہے، پاکستان کے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت اومان اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دورے میں مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے اورمستقبل میں تعاون کو بڑھانے کےلئے لائحہ عمل تشکیل دینے پر بات چیت ہو گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطہ کی صورتحال پر ان کو اعتماد میں لوں گا اور اومان میں رہائش پذیر پاکستانی برادری سے بھی ملوں گا، مل کر ہم نے پاکستان کے مفادات اور خطہ میں امن و استحکام کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کےلئے مثبت کردار جاری رکھے گا۔








