وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 5 لاکھ ٹن کی اضافی گندم برآمد کرنے کے علاوہ بجلی کے شعبہ کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 200 ارب روپے کے اسلامی مالیاتی بانڈز جاری کرنے کی بھی اجازت دےدی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے وزارت …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 5 لاکھ ٹن کی اضافی گندم برآمد کرنے کے علاوہ بجلی کے شعبہ کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 200 ارب روپے کے اسلامی مالیاتی بانڈز جاری کرنے کی بھی اجازت دےدی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی تجویز پر 5 لاکھ ٹن کی اضافی گندم و گندم کی مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دےدی۔ اس سلسلہ میں پاسکو کو ٹینڈرز موصول ہو چکے ہیں۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر (17 لاکھ ٹن) کی صورتحال اور رواں سیزن میں اچھی فصل کے امکانات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی جانب سے اجلاس میں گردشی قرضہ کی صورتحال اور ان میں اضافہ کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ ای سی سی نے معاملہ کا جائزہ لینے کے بعد وزارت کو اس مقصد کیلئے 200 ارب روپے کے اسلامی مالیاتی بانڈز جاری کرنے کی اجازت دےدی۔ اس مقصد کیلئے اسلامی بینکوں کے کنسورشیم کی جانب سے ٹرم شیٹ پہلے ہی موصول ہو چکی ہے۔ ای سی سی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے این ٹی سی کے سالانہ بجٹ پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو ہدایت کی کہ این ٹی سی کے انتظامی معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔