وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت سے برٹش ائیرویز کی ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے برٹش ائیرویز کی ٹیم نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اوربرٹش ائیرویز کے درمیان معاہدوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق امورپرگفتگو کی گئی۔وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ برطانوی ائیرلائنز کی جانب سے پاکستان کیلئے پروازوں …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے برٹش ائیرویز کی ٹیم نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اوربرٹش ائیرویز کے درمیان معاہدوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق امورپرگفتگو کی گئی۔وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ برطانوی ائیرلائنز کی جانب سے پاکستان کیلئے پروازوں کی بحالی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اوریہ اس بات کی بھی تائید ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری اورتجارت کیلئے اوپن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے پائیداراورمسلسل کئے جانیوالے اقدامات کے نتیجے میں عالمی برادری کا پاکستان پراعتماد بحال ہواہے اوراس کے نتیجے میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اوربزنس کی سرگرمیاں فروغ پارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت برٹش ائیرویز کو مکمل معاونت فراہم کریں گی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اورپرتگال نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے حوالہ سے منفی ایڈوائزری ختم کردی ہے جبکہ فرانس کی حکومت بھی اسی طرح کا اقدام کررہی ہے۔ٹیم کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ پروازوں کے آغاز کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جس تعاون اورحمایت کا مظاہرہ کیا جارہاہے وہ قابل تعریف ہے۔