وزیر اعلیٰ پنجاب نے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ کی منظوری دے دی، جس کا افتتاح یکم مارچ کو کیا جائے گا ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی ۔ یکم فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح یکم مارچ کو کیا جائے گا،ریلوے اور پنجاب پولیس کی تنخواہ یکساں ہوگی،ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے لوگ اب جیل میں جائیں گے،میں بیس کروڑ لوگوں کی آواز بن کر پبلک اکاوئنٹس کمیٹی میں جا …

راولپنڈی ۔ یکم فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح یکم مارچ کو کیا جائے گا،ریلوے اور پنجاب پولیس کی تنخواہ یکساں ہوگی،ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے لوگ اب جیل میں جائیں گے،میں بیس کروڑ لوگوں کی آواز بن کر پبلک اکاوئنٹس کمیٹی میں جا رہا ہوں کوئی لڑائی جھگڑے کے لئے نہیں جا رہا ،دو مہینوں میں 34کروڑ روپے کمایا ہے،ریلوے کے مسافروں میں 20 سے تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کلین، گرین اور خوش اخلاق ریلوے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلین اینڈ گرین مہم چلا رہے ہیں ،صفائی ایمان کا نصف جز ہے اور میں کوشش کروں گا کہ پاکستان ریلوے کا سارا ٹریک جس حد تک ہوسکے دیکھ سکوں ۔انہوں نے کہاہے کہ اچھی خبر ہے کہ نالہ لئی منصوبے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کا فاصلہ سواں سے پشاور موڑ تک جائے گا اور یکم مارچ کے اس منصوبے کی ڈیزائن اور پی سی ون کافیصلہ کر لیا جائے گا،ریلوے میں شکایات سیل بنا دیا گیا ہے اور اس کے نمبرز اخبارات میں دے دیئے گئے ہیں ،شکایات سیل اسلام آباد میں بنایا گیا ہے اور میں اس کی نگرانی خود کروں گا۔انہوں نے کہاہے کہ میانوالی کی عوام کے مطالبے پر تھل ایکسپریس شروع کرنے لگے ہیں جومیانوالی سے ملتان اور پنڈی تک آئے گی پھر کراچی جائے گی،گرین لائن کے بعد جناح ایکپریس پاکستان کی نمبر ون ٹرین اور پھر سرسید ایکپسریس دونوں نان سٹاپ فاسٹ ٹرینیں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،پاکستان ریلوے کے مسافروں میں 20 سے تیس فیصد اضافہ ہوا ہے،مسافر بہت زیادہ ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے لئے ایک ٹرین چلائیں گے تاکہ مسافر آرام دہ سفر کریں۔اور انشاء اللہ تئیس مارچ تک پاکستان ریلوے میں بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے لوگوں کو خبردار کرنا چا رہا ہوں کہ ہم نے ایک ایک ہفتے میں چھ چھ کروڑ ریونیوحاصل کیا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ لوگ جیلوں میں جائیں، جس ٹرین میں سے بغیر ٹکٹ والے لوگ نکلیں گے اس علاقے کے ڈی ایس اور ٹکٹ چیکر زمہ دار ہوگا۔ان ادو مہینوں میں 34کروڑ روپے کمایا ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی،اس بجٹ میں ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کی جائے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں بیس کروڑ لوگوں کی آواز بن کر پبلک اکاوئنٹس کمیٹی میں جا رہا ہوں کوئی لڑائی جھگڑے کے لئے نہیں جا رہا ،میں سپریم کورٹ بھی جارہا ہوں ،دودھ کی رکھوالی کے لئے بلے کو برداشت نہیں کیا جائے گا،چور مچائے شور کی فلم نہیں چل سکتی،دو چھوڑ کر وہ چار آدمی لے آئیں پبلک اکاوئنٹس کمیٹی میں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔