وزیراعظم عمران خان سے چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے بورڈ کے چیئرمین ژانگ چن اور ہوان ڈی آر گروپ کے سربراہ ہوانگ ڈائو یوآن کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کے بورڈ کے چیئرمین ژانگ چن اور ہوان ڈی آر گروپ کے سربراہ ہوانگ ڈائو یوآن نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ سی ایم ای سی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو ماضی میں پاکستان میں کمپنی کی طرف سے مختلف منصوبوں بالخصوص توانائی کے شعبہ میں کئے جانے والے منصوبوں کے …

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کے بورڈ کے چیئرمین ژانگ چن اور ہوان ڈی آر گروپ کے سربراہ ہوانگ ڈائو یوآن نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ سی ایم ای سی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو ماضی میں پاکستان میں کمپنی کی طرف سے مختلف منصوبوں بالخصوص توانائی کے شعبہ میں کئے جانے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو جھنگ میں 1263 میگاواٹ پاور پلانٹ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جو تکمیل کے قریب ہے۔ سی ایم ای سی اور ہوان ڈی آر گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام اور زرعی شعبہ میں مزید سرمایہ کاری میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔