بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا دفتر خارجہ طلب‘نئی دہلی کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے نئی دہلی کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گرو آلو والیا کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں خودکش حملہ کے بعد پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے نئی دہلی کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گرو آلو والیا کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں خودکش حملہ کے بعد پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات سے قبل بے بنیاد الزامات پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا۔ قبل ازیں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نئی دہلی روانہ ہو گئے۔