صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت واقعہ پلوامہ کی آڑ میں دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ،بھارت بوکھلاہٹ میںآکر پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے،ا±مید ہے سعودی ولی عہد دورہ بھارت کے دوران کشمیر پر بات کرینگے،دنیا کا سب سے بڑا انسانی حقوق کا بحران اس …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت واقعہ پلوامہ کی آڑ میں دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ،بھارت بوکھلاہٹ میںآکر پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے،ا±مید ہے سعودی ولی عہد دورہ بھارت کے دوران کشمیر پر بات کرینگے،دنیا کا سب سے بڑا انسانی حقوق کا بحران اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوآزاد جموں وکشمیر ہاﺅس میں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی حقوق کا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے، بھارت کشمیری تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینا چاہتا ہے، دنیا اب بھارت کے مذموم مقاصد کو پہچان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ناز شاہ کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے برطانیہ میں ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے حقوق کےلئے اپنی تواناءآواز بلند کی ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے پیلٹ گنز سے 6 ہزار سے زائد کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا ہے اور اسکی ظلم کی داستان طویل ہے، لوگوں کو غائب کیا معمول بن چکا ہے اب تو گمنام قبریں بھی برآمد ہورہی ہیں جو انتہائی تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارت کی سازشیں اب عیاں ہوچکی ہیں اور پلوامہ کا واقعہ بھی اس کا ایک ڈرامہ لگتا ہے، واقعہ کے بعد اس نے الزام فوراً پاکستان پر لگا کر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ماضی میں اڑی کے واقعہ میں بھی بھارت نے ایسا ہی ڈرامہ کیا تھا،پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر سچا ہے تو پہلے سے ہونے والے واقعات کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرائے اور پاکستان پر الزامات کی گھناﺅنی سازشیں اب بند کردے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں بھی بھارت خود ملوث تھا جس کا ابھی تک وہ جواب نہیں دے رہا۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے اب تک مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے دوران پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے میں اس کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ کشمیری اپنے حقوق کے حصول کےلئے آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں اور وہ گھٹنے ٹیکنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند سمجھتا ہوں اور میں یہ توقع کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد جب بھارت جائیں گے تو مسئلہ کشمیر پر بھارتی قیادت سے بات کریں گے۔ اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیرپر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیرکو اجاگرکیا جائے جب برطانیہ میں کشمیرکانفرنس منعقد ہونے جارہی تھی تو اس نے بھرپورکوشش کی کہ اس کا انعقاد نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرخلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور ان جرائم میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر کے بارے میں واضح موقف رکھتی ہے اور میں کوشش کروں گی کہ مسئلہ کے حل میں میری پارٹی اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری مداخلت کر کے مسئلہ کشمیریوں کو حل کرنے کی کوشش کرے تا کہ جلد از جلد مسئلے کا پر امن حل تلاش کیا جاسکے۔