اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد و خود مختار ادارہ ہے اور حکومت اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی ، یہ ادارہ اپنے فرائض آزادانہ طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد و خود مختار ادارہ ہے اور حکومت اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی ، یہ ادارہ اپنے فرائض آزادانہ طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت احتساب کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور قومی اداروں کے استحکام کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک بھر میں بلاتفریق احتساب کا عمل جای رکھنا چاہتی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قومی معیشت کی خراب حالت کے باوجود حکومت اداروں کی ڈیمانڈز کے مطابق انہیں تمام دستیاب وسائل فراہم کر رہی ہے اور اب یہ ان اداروں کی ذمہ داری ہے کہ انہیں اپنے فرائض کو پورا کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ قوم بہت اچھی طرح جانتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا کتنا احترام کرتی ہے۔








