اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح بلوچستان کے مسائل کا حل ہے، حکومت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور ایم ڈی بیت المال سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کے خشک سالی سے …
وفاقی حکومت کی اولین ترجیح بلوچستان کے مسائل کا حل ہے،وفاقی وزیر زبیدہ جلال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح بلوچستان کے مسائل کا حل ہے، حکومت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور ایم ڈی بیت المال سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی صورتحال اور اس حوالے سے ڈونر کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات بلوچستان کے علاقوں کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہیں اور موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں فوڈ سیکورٹی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح بلوچستان کے مسائل کا حل ہے اور حکومت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی. اس کے علاوہ ایسے ٹھوس اقدامات بھی اٹھا ئے جائیں گے جو مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے موثر ثابت ہوں۔








