اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) سعودی عرب نے پا کستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے قبل سعودی سفارتخانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے سنگل وزٹ انٹری ویزا کی فیس 2ہزار سعودی ریال سے کم کرکے 338ریال کر دی گئی ہے۔ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کی فیس 3 …
سعودی عرب کا پا کستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) سعودی عرب نے پا کستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے قبل سعودی سفارتخانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے سنگل وزٹ انٹری ویزا کی فیس 2ہزار سعودی ریال سے کم کرکے 338ریال کر دی گئی ہے۔ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کی فیس 3 ہزار سے کم کرکے 675سعودی ریال ہو گی۔ وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے کیا گیاہے۔








