سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا، سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ اتوار کو پی ٹی …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا، سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ اتوار کو پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ تاریخی دورہ ہے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے اور نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدات سب سے زیادہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے،سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔