اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے خوشحالی کا نیا باب رقم ہوگا،سعودی عرب پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔اتوارکو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اس دورے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، امید …
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے خوشحالی کا نیا باب رقم ہوگا، پیر نور الحق قادری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے خوشحالی کا نیا باب رقم ہوگا،سعودی عرب پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔اتوارکو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اس دورے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، امید ہے دونوں مما لک ممالک کے درمیان 15 سے 16 ارب ڈالر کے ایم او یو پر دستخط ہونگے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے خوبصورت بندھن میں جڑے ہیں۔ سعودی ولی عہد کے اس دورہ سے پاکستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان امن کے قیام ، مسلم امت کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کررہا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ہے۔








