اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور مذہبی امور کے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی۔ مراکش کے سفیر کی پاکستان میں مساجد کے اماموں اور خطیبوں کی مراکش میں تربیتی معاونت کی پیشکش کی۔ وزیر اطلاعات اور مذہبی امور کے وزیر کی جانب سے پیشکش اور تجویز کا خیرمقدم کیا گیا۔ وفاقی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور مذہبی امور کے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری سے مراکش کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور مذہبی امور کے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی۔ مراکش کے سفیر کی پاکستان میں مساجد کے اماموں اور خطیبوں کی مراکش میں تربیتی معاونت کی پیشکش کی۔ وزیر اطلاعات اور مذہبی امور کے وزیر کی جانب سے پیشکش اور تجویز کا خیرمقدم کیا گیا۔ وفاقی وزراءنے دونوں بردار اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط معنی اور وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر وفاقی پیر نور الحق قاردری نے کہا کہ اسلام امن کا دین بقائے باہمی اور اعتدال کے فرو غ کا حامی ہے۔ وزیر اطلاعات نے دونوں ملکوں کے مابین ثقافت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی تبادلوں سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔ مراکش کے سفیر کا دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، تجارتی، ثقافتی، مذہبی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اطلاعات و نشریات کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید بھی ملاقات میں شریک تھے۔








