مقبوضہ کشمیر: مظاہرے روکنے کیلئے کرفیو اور پابندیاں بدستور نافذ

سرینگر ۔ 30 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کےخلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے 22ویں روز بھی پوری مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور پابندیوں کا نفاذ جاری رکھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک نے سڑکوں پر حتجاجی …

سرینگر ۔ 30 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کےخلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے 22ویں روز بھی پوری مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور پابندیوں کا نفاذ جاری رکھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک نے سڑکوں پر حتجاجی دھرنوں اور وہیں پر عصر اور مغرب کی نمازیں ادا کرنے کی مشترکہ کال دے رکھی تھی۔ لیکن اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے اس پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے پابندیاں مزید سخت کر دیں ۔ انتظامیہ نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر کے تمام سڑکیں بلاک کر دیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply