وزیر اعظم عمران خان کی ملک بھر کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 24فروری(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اپنے موثر کردار کے ذریعے قانون کی حکمرانی، اداروں کے استحکام اور ملک میں جمہوری روایات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرتی …

اسلام آباد ۔ 24فروری(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اپنے موثر کردار کے ذریعے قانون کی حکمرانی، اداروں کے استحکام اور ملک میں جمہوری روایات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نو منتخب قانونی برادری ملک میں انصاف کے نظام کو مزید مستحکم بنانے اور وکلاءبرادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ انہوں کہا کہ وکلاءبرادری کو حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر مزید محنت سے بھی کام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply