صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سندھ ادبی میلے کی تقریب سے خطاب

کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی جیسے صوفی شعراءسمیت سندھ کے شعراءنے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا ہے جسے تعلیم کے فروغ کے ذریعے عام کرنے کی ضرورت ہے، سندھ کا کلچر اور ثقافت سندھ دھرتی کا زیور ہے،نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کے خلاف ہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے عنصر کو سرحدوں پر …

کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی جیسے صوفی شعراءسمیت سندھ کے شعراءنے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا ہے جسے تعلیم کے فروغ کے ذریعے عام کرنے کی ضرورت ہے، سندھ کا کلچر اور ثقافت سندھ دھرتی کا زیور ہے،نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کے خلاف ہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے عنصر کو سرحدوں پر روک دیا ہےِ،کرپشن کے ہوتے ہوئے معاملات بہتری کی طرف نہیں جا سکتے۔ان خیالات کا اظہار صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو یہاںسندھ ادبی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے ،شاہ عبداللطیف بھٹائی جیسی صوفی شخصیات نے اپنے کلام کے ذریعے امن کا پیغام دیا جس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے موجودہ حکومت بہتر معاشی پالیسیاں بنا رہی ہے تاکہ ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھے۔ صدر ڈاکر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں کتاب کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے جس کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محبت اور امن کے پیغام کو کتاب کے ذریعے عام کرنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سندھ کا کلچر اور ثقافت سندھ دھرتی کیلئے زیور ہے نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اقلیتوں کے ساتھ کبھی بھی ناروا سلوک نہیں ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے لئے پاکستان کی قوم اور افواج پاکستان نے قربانیاں دی ہیں اور پاک فوج نے دہشتگردی کے عنصر کو سرحدوں پر روک دیا ہے۔صدر نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوںکو کھوکھلا کیا ہے ، حکومت اس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، کرپشن کے ہوتے ہوئے معاملات بہتری کی طرف نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ثقافت کے فروغ میں تعلیم کا کردار اہم ہو تاہے اورموجودہ حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے پر بھی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply