وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ پورا ملک بھارت کے خلاف متحد ہے، پاکستان کی یکجہتی پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان پاک بھارت تناﺅ پر واضح موقف اختیار کر چکے ہیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورا ملک بھارت کے خلاف متحد ہے، سیاست …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ پورا ملک بھارت کے خلاف متحد ہے، پاکستان کی یکجہتی پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان پاک بھارت تناﺅ پر واضح موقف اختیار کر چکے ہیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورا ملک بھارت کے خلاف متحد ہے، سیاست میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے لیکن ملکی سالمیت پر سب اکٹھے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ حالات معمول پر لانا چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان پاک بھارت تناﺅ پر واضح موقف اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ لے غلطیاں اس کی اپنی زیادہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی یکجہتی پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، چوہدری اور پوری قوم اس وقت پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply