بھارت کی جانب سے قابل عمل انٹلی جنس معلومات فراہم کرنے کی صورت میں پاکستان اس پر فوری کارروائی کرے گا، اپنے الفاظ پر قائم ہوں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو قابل عمل انٹلی جنس معلومات فراہم کرنے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے اس پر فوری کارروائی کے حوالے سے وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے تبصرہ پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو قابل عمل انٹلی جنس معلومات فراہم کرنے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے اس پر فوری کارروائی کے حوالے سے وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے تبصرہ پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان ” اگر بھارت نے ہمیں قابل عمل انٹلی جنس معلومات فراہم کیں تو ہم اس پر فوری کارروائی کریں گے “ پر قائم ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر2015ءمیں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کے دوران ہمارا اس بات پر اتفاق ہواتھا کہ چونکہ تخفیف غربت ہمارے خطے کی ترجیح ہے اسلئیے ہمیں امن کی کوششوں کو دہشت گردی کے کسی واقعے کی وجہ سے ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہئیے۔وزیراعظم نے کہاکہ تاہم پلوامہ حملے سے بہت پہلے ستمبر 2018ءمیں ان کوششوں کو ڈی ریل کردیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ افسوس ہے کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سے امن بدستور مبہم ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امن کو ایک موقع دینا چاہئیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply