راولپنڈی۔ 24 فروری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادروطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری ایک پیغام میں کہاہے کہ آرمی چیف نے یہ بات اتوارکو سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باونڈری کے ساتھ تعینات آفسروں اورجوانوں سے گفتگو …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باونڈری کے ساتھ تعینات آفسروں اورجوانوں سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 24 فروری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادروطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری ایک پیغام میں کہاہے کہ آرمی چیف نے یہ بات اتوارکو سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باونڈری کے ساتھ تعینات آفسروں اورجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔آرمی چیف نے کہاکہ مادروطن کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ایک ایسی فوج کی قیادت پر فخر ہے جو یہ ذمہ داری نبھانے کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں کی مستعدی، تیاری اوربلند حوصلہ کو سراہا۔








