پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے رپورٹ 2017-18 ءکے اجراءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہے ہیں ، صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے 2017-18ءمیں صحت کے شعبہ سے متعلق مجموعی معلومات کا اعادہ …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہے ہیں ، صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے 2017-18ءمیں صحت کے شعبہ سے متعلق مجموعی معلومات کا اعادہ کیاگیا ہے، شہریوں میں شعور وآگاہی اجاگر کرکے مختلف بیماریوں سے بچاﺅ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے رپورٹ 2017-18 ءکے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سروے کی تکمیل پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن سٹیڈیز اسلام آباد (نپس) کو مبارکبادی جن کی کاوشوں سے صحت سے متعلق قومی و بین الاقوامی معلومات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں صحت کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور مختلف بیماریوں کے تناسب کو سمجھنے میں بھی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے متعلق شہریوں میں شعور و آگاہی اجاگر کرکے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں اور مختلف موذی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نجی شعبہ کے ساتھ ملکر زچہ و بچہ کے شعبہ پر کام کر رہی ہے، نجی شعبہ کی شمولیت بڑھا کر صحت کے شعبہ میں بہتری لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت صحت مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوںپر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کی رپورٹ 2017-18کے مطابق خواتین کی نسبت مرد پانچ فیصد زیادہ موبائل استعمال کرتے ہیں ، پاکستان میں 92فیصد آبادی کو بجلی کی سہولت میسر ہے، شہری علاقوں میں 99فیصد لوگوں کو بجلی کی سہولت میسر ہے، 88فیصد شہری اور 28 فیصد دیہاتوں میں کھانے کا صاف تیل استعمال کیا جاتا ہے، سروے کو مطابق 12فیصد خواتین اور 28فیصد مرد حضرات انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply