وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاپارلیمنٹ میں اٹھائے گئے نکات پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خارجہ پالیسی پر بحث کے لئے تیار ہیں۔ پیر کو ایوان میں متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسد محمود کے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی پر ایوان میں بحث کے …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خارجہ پالیسی پر بحث کے لئے تیار ہیں۔ پیر کو ایوان میں متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسد محمود کے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی پر ایوان میں بحث کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے جو بات کی گئی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی حال ہی میں جے سی سی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کر کے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی تسلسل کے ساتھ پالیسی چلی آ رہی ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میر منور تالپور نے سندھ اسمبلی کے سپیکر کے حوالے سے بات کی۔ پورے ایوان نے ان کی بات کو سنجیدگی سے سنا۔ فاضل رکن نے ایک اور فاضل ممبر کی ذات اور خاندان سے منسلک معاملے پر بات کی ہے۔ اس فاضل رکن کو وضاحت کی اجازت ہونی چاہئے۔ پیپلز پارٹی نے اس پر احتجاج کیا۔ میری گذارش ہے کہ ایوان میں ایک دوسرے کی بات سننی چاہئے اور پارلیمانی انداز میں معاملات کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں کریں گے تو ایوان نہیں چل سکے گا۔

Leave a Reply