وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈاکا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی محفوظ ہے، بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔ مہمند ڈیم کے ٹینڈر میں 18 ارب روپے کی بچت کی ہے، اس میں سے 16 ارب روپے بلوچستان میں نولنگ ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی محفوظ ہے، بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔ مہمند ڈیم کے ٹینڈر میں 18 ارب روپے کی بچت کی ہے، اس میں سے 16 ارب روپے بلوچستان میں نولنگ ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آج اس ایوان کے ذریعے پوری پاکستانی قوم کو خوش خبری دینا چاہتے ہیں۔ ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کو روکا جائے۔ جب میں نے وزیراعظم عمران خان کے مشن اور وژن کے تحت اپنی وزارت کا چارج سنبھالا تو یہ عہد کیا کہ ہر صورت میں ڈیموں کی تعمیر کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور واپڈا کی تکنیکی ٹیم کی مدد سے ہم نے مہمند ڈیم کے ٹینڈر میں 18 ارب روپے کی بچت کی ہے حالانکہ پیپرا کے قواعد و ضوابط کے تحت ہم لاگت میں 15 فیصد اضافہ کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو 18 ارب روپے بچائے گئے ہیں ان میں سے 16 ارب روپے بلوچستان میں نولنگ ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے وزیر آبی وسائل نے جو بیانات دیئے ہیں وہ سستی شہرت کے حصول کے لئے ہیں۔ یہ طرز عمل افسوسناک ہے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت مشرقی دریاﺅں کا پانی بھارت کے کنٹرول میں ہے۔ بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی محفوظ ہے۔

Leave a Reply