پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت کا افتتاحی اجلاس

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ملائیشیا نے بالخصوص سیاسی، دفاعی، تجارتی و سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، پارلیمانی و عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے پر غور و خوض کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت کا افتتاحی اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان جبکہ سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ امور محمد …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ملائیشیا نے بالخصوص سیاسی، دفاعی، تجارتی و سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، پارلیمانی و عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے پر غور و خوض کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت کا افتتاحی اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان جبکہ سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ امور محمد شہرالاکرام بن یعقوب نے ملائیشیا کی جانب سے قیادت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوطرفہ مشاورت سے طرفین کی ترجیحات اور 20، 21 نومبر 2018ءکو وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کا موقع فراہم ہوا۔ سیاسی، دفاعی، تجارتی و سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، پارلیمانی تبادلوں اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کے شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ اتفاق پایا گیا کہ پیشرفت کے جائزے اور نتائج کے حصول کے لئے باقاعدہ دوطرفہ مشاورت اشد ضروری ہے، افغانستان، کشمیر اور فلسطین کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ خارجہ سیکرٹری نے ملائیشیائی سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحانہ رویئے کے بارے میں آگاہ کیا جو امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ دونوں اطراف نے بین الاقوامی فورموں پر قریبی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ دریں اثناءسیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے ملائیشیائی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیاکے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply