مشیر برائے ٹیکسٹائل’ انڈسٹری’ پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل‘ انڈسٹری‘ پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق دا¶د نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور قطر پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں گہرے دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل‘ انڈسٹری‘ پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق دا¶د نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور قطر پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں گہرے دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت ان کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور برابر مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا‘ سعودی عرب ملک میں بجلی‘ معدنیات‘ آئل ریفائنری سمیت مختلف شعبوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے بالخصوص بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے ملک میں توانائی پر اٹھنے والے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ عبدالرزاق دا¶د نے کہا کہ گوادر میں سعودی عرب کے ریفائنری منصوبہ آئندہ تین سے پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان راہدری منصوبہ پاکستان کیلئے سودمند ہے اس سے بجلی کی قلت پر قابو پانے اور ملکی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور ترک صدر رجب طیب اردوان بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Leave a Reply