نجکاری و ہوابازی کے وفاقی وزیر محمد میاں سومروکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) نجکاری و ہوابازی کے وفاقی وزیر محمدمیاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت معاشرے کے تمام طبقات کو سہولتوں کی فراہمی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے، مو¿ثر اقتصادی پالیسیوں سے قومی معیشت میں بھی بہتری آ رہی ہے، عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی سالوں میں نہیں مہینوں میں نظر آئے گی ،وفاقی حکومت …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) نجکاری و ہوابازی کے وفاقی وزیر محمدمیاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت معاشرے کے تمام طبقات کو سہولتوں کی فراہمی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے، مو¿ثر اقتصادی پالیسیوں سے قومی معیشت میں بھی بہتری آ رہی ہے، عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی سالوں میں نہیں مہینوں میں نظر آئے گی ،وفاقی حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سندھ کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت دن رات کام کررہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اور ان کی زندگیوں میں خاطر خواہ تبدیلیاں لائی جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے معیار زندگی میں ہونے والی تبدیلی سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ہر کسی کو نظر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کی مو¿ثر اقتصادی پالیسیوں سے قومی معیشت میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے تمام ادارے باعزت طریقہ سے عوام کی خدمت کے پابند ہیں۔

Leave a Reply