اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد داد نے ناپاک بھارتی عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت جنوبی ایشیاءمیں شرانگیزی کی علامت بن چکی ہے، بھارتی حکومت میں بیٹھے فتنہ پرور عناصر خطے میں جنگ کے آلاو¿ کو ہوا دے رہے ہیں، ناپختہ مودی سرکار کی چھوٹی سی حماقت عالمی امن کے لئے بڑا بحران پیدا …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد داد کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد داد نے ناپاک بھارتی عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت جنوبی ایشیاءمیں شرانگیزی کی علامت بن چکی ہے، بھارتی حکومت میں بیٹھے فتنہ پرور عناصر خطے میں جنگ کے آلاو¿ کو ہوا دے رہے ہیں، ناپختہ مودی سرکار کی چھوٹی سی حماقت عالمی امن کے لئے بڑا بحران پیدا کرسکتی ہے۔ انہوں نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت کا لاابالی پن خود ہندوستان کے کروڑوں عوام کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور مودی جی کی سوچ سے کہیں زیادہ پختہ ہے۔ ارشد داد نے کہا کہ عالمی برادری مودی حکومت کی عاقبت نااندیشی کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ حالات بگڑنے سے پہلے برصغیر کے اس بگڑے ہوئے بچے کے علاج کی تدبیر کی جائے۔








