جدہ۔ 26 فروری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی طرف سے لائن آف کنٹرول کراس کرکے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی پرزور مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اس طرح کی جارحیت کی صورت میں پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے ہر طرح کے …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی بھارتی فضائیہ کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی پرزور مذمت

مزید خبریں
جدہ۔ 26 فروری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی طرف سے لائن آف کنٹرول کراس کرکے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی پرزور مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اس طرح کی جارحیت کی صورت میں پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے ہر طرح کے حقوق رکھتی ہیں اور بھرپور طریقے سے اس کا جواب دے سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو اس طرح کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔








