وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ماضی کی طرح رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا، جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان تا قیامت قائم رہے گا، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مجبور کیا گیا تو بھارت کے ایک ہزار ٹکڑے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ منگل …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ماضی کی طرح رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا، جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان تا قیامت قائم رہے گا، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مجبور کیا گیا تو بھارت کے ایک ہزار ٹکڑے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ آج ایشو ایسا ہے کہ اس پر پوری اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع اور اس ایوان سے مشترکہ جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں، وہ اجلاس کے بعد ایوان میں آئیں گے اور ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی کی طرح رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا، جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے، پاکستان تاقیامت قائم رہے گا۔

Leave a Reply