تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا تھا کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں، اگر مسلط کی گئی تو نقصان بھارت کا زیادہ ہو گا، بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کی حماقت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا تھا کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں، اگر مسلط کی گئی تو نقصان بھارت کا زیادہ ہو گا، بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کی حماقت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتا ہوں، بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، جنگ مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعہ آگے بڑھا جا سکتا ہے، پاکستان کی فوج چھ لاکھ نہیں بلکہ 22 کروڑ ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Leave a Reply