پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی متحدہ عرب امارت میں ہوم سیریزکےلئے انگلینڈ کی ٹیم کو دعوت

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے متحدہ عرب امارت میں ہوم سیریزکےلئے انگلینڈ کی ٹیم کو دعوت دی ہے جس کےلئے انہوں نے پاکستان سے ایک ہفتہ کا وقت مانگا ہے، سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی دورہ پاکستان کےلئے تیار ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے سری لنکا سے ٹیلیفونک رابطہ پر اے …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے متحدہ عرب امارت میں ہوم سیریزکےلئے انگلینڈ کی ٹیم کو دعوت دی ہے جس کےلئے انہوں نے پاکستان سے ایک ہفتہ کا وقت مانگا ہے، سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی دورہ پاکستان کےلئے تیار ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے سری لنکا سے ٹیلیفونک رابطہ پر اے پی پی کو بتایاکہ پی بی سی سی نے انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کےلئے مدعو کیا ہے اور اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی انگلینڈ بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان سے سیریز کےلئے ایک ہفتہ کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا بلائند کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے بھی دورہ پاکستان کے حوالے سے آمادگی ظاہر کی ہے ۔

Leave a Reply