اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم ڈویژن کے وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے چار کروڑ 64 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے ”پرامن بلوچستان پالیسی“ کے …
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کے وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کےلئے 4 کروڑ 64 لاکھ روپے کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم ڈویژن کے وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے چار کروڑ 64 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے ”پرامن بلوچستان پالیسی“ کے لئے وفاقی حکومت کے حصہ سے بلوچستان حکومت کو 20 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کے لئے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو پلانٹ بریڈرز رائٹس رجسٹری کے قیام اور اس کو فعال کرنے کے لئے 2 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی۔ ای سی سی نے کامرس ڈویژن کی جانب سے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی میسرز یورو فنز لیب جرمنی میں تمباکو کے بیج کے تجزیہ کے لئے درخواست پر مبنی تجویز کی بھی منظوری دی۔








