اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پاک فضائیہ کا ردعمل بہترین تھا جس نے بھارت کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، ہم دشمن کے خلاف سیسیہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، نہ صرف ایوان بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پاک فضائیہ کا ردعمل بہترین تھا جس نے بھارت کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، ہم دشمن کے خلاف سیسیہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، نہ صرف ایوان بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کو بلانے پر او آئی سی سے احتجاج کرنا چاہیے، بائیکاٹ کا طریقہ کار درست نہیں ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں قابل مذمت ہیں، بھارتی جارحیت پر پاک فضائیہ کا ردعمل بہترین تھا اور اس نے بھارت کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی الیکشن کے لئے ماحول بنانا چاہتا ہے، یہ تو آشکار ہے لیکن پاکستان کی سفارتی سطح پر کامیابیاں بھی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہیں، مودی حکومت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ا








