اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر سیاسی و ذاتی اختلافات سے قطع نظر یہ ایوان اور پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، بین الاقوامی برادری خطے کے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور جموں و کشمیر سمیت تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے پاکستان کی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اجلاس کے دوران آبزرویشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر سیاسی و ذاتی اختلافات سے قطع نظر یہ ایوان اور پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، بین الاقوامی برادری خطے کے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور جموں و کشمیر سمیت تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آبزرویشن دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 25 اور 26 جولائی کی شب بھارت نے جو بزدلانہ کارروائی کی ہے اس نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ میں امن کے لئے کوششیں کرنے والوں کے لئے مایوس کیا ہے، پاکستان کا یہ منتخب ایوان تمام تر سیاسی و ذاتی اختلافات سے قطع نظر مسلح افواج کے پیچھے کھڑا ہے، پاکستان کا ہر فرد مادر وطن کے چپے چپے کا آخری دم تک دفاع کرنے کے لئے تیار ہے۔ سپیکر نے کہا کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا مقابلہ آہنی ہاتھوں سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو خطے میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے پاکستان کی جانب سے امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔








