اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے علاقائی مساوی ترقی کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، کم ترقی یافتہ علاقے بشمول بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں کی ترقی کو اگلے پی ایس ڈی …
حکومت ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے علاقائی مساوی ترقی کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے علاقائی مساوی ترقی کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، کم ترقی یافتہ علاقے بشمول بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں کی ترقی کو اگلے پی ایس ڈی پی میں ترجیح دی جائے گی۔ وہ جنوبی پنجاب کے ایم این اے کے وفد سے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کر رہے تھے جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بھی شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ بلوچستان کی ترقی کی ضروریات کا اندازہ لگانے کیلئے ایک میٹنگ پہلے بھی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی میٹنگز دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی ہوں گی۔ اجلاس کے دوران جنوبی پنجاب کیلئے ٹرانسمیشن لائنز، روڈ، پانی، صحت، تعلیم اور بجلی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 35 فیصد آبادی بجلی سے محروم ہے اور اس ضمن میں حکومت علاقے کے تمام لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کے منصوبہ پر غور کر رہی ہے۔ اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے تحت جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت علاقے میں 69.5 ارب روپے کے 19 منصوبوں پر کام جاری ہے۔








