اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی خلاف ورزی کر کے اپنے جنگی جنون میں مبتلا ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت شاید یہ بھول …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی ”اے پی پی” سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی خلاف ورزی کر کے اپنے جنگی جنون میں مبتلا ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت شاید یہ بھول چکا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور وہ کسی طرح بھی بھارت کیلئے کمزور ہدف نہیں ہو سکتا، پوری قوم اور مسلح افواج بھارت کے کسی بھی جارحانہ عمل کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ایک انتہا پسند ٹولے کے ہاتھوں یرغمال ہے اور ان کی جماعت نے گذشتہ انتخاب بھی انتہا پسندی کے بل پر جیتا تھا اب بھی ان کی کوشش ہے کہ وہ جنگی جنون کے سہارے انتخابات میں ماحول کو اپنے حق میں کر کے مرضی کے نتائج حاصل کر سکے لیکن اب شاید ایسا ممکن نہیں کیونکہ بھارتی عوام یہ جان چکے ہیں کہ مودی سرکار کے انتہا پسندانہ رویہ سے بھارت پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہوچکا ہے اور پوری دنیا ان کے جنگی عزائم پر خدشات کا اظہار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس بات کو ذہن نشین رکھے کہ یہ پچاس ساٹھ کی دہائی نہیں ہے، دنیا تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے یہ جدید دور ہے، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ مسلح افواج اور پوری قوم ایک ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ پرعزم طورپر کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔








