رواں ہفتہ کے اختتام پر راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) رواں ہفتہ کے اختتام پر راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر کے دوران ملک میں مزید بارش/برف باری کا امکان ہے۔ جمعرات …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) رواں ہفتہ کے اختتام پر راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر کے دوران ملک میں مزید بارش/برف باری کا امکان ہے۔ جمعرات (رات) سے اتوار(صبح ) کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران سندھ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔ جمعہ (رات) سے پیر (صبح ) کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

Leave a Reply