بھارتیوں کو جواب ملے گا، اس کا وقت اور طریقہ پاکستان طے کرے گا،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو جواب دینے کیلئے وقت اور طریقہ کار کا خود انتخاب کرے گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کو جواب ملے گا، اس کا وقت اور طریقہ پاکستان طے کرے گا۔ وزیر خزانہ نے بھارتی شہریوں پرزور دیا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو جواب دینے کیلئے وقت اور طریقہ کار کا خود انتخاب کرے گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کو جواب ملے گا، اس کا وقت اور طریقہ پاکستان طے کرے گا۔ وزیر خزانہ نے بھارتی شہریوں پرزور دیا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ ان کا وزیراعظم تنازعہ شروع کر کے انہیں خطرے میں ڈال کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بھارت جیت نہیں سکتا۔

Leave a Reply