وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات

لاہور۔26فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں لائن آف کنٹرول میں بھارتی طیاروں کی دراندازی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور بھارتی طیاروں کو بھگانے اورمذموم عزائم ناکام بنانے پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کی تعریف کی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ …

لاہور۔26فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں لائن آف کنٹرول میں بھارتی طیاروں کی دراندازی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور بھارتی طیاروں کو بھگانے اورمذموم عزائم ناکام بنانے پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کی تعریف کی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ کے بہاد ر شاہینوں نے دشمن کی بزدلانہ حرکت کو ناکام بنایااورلائن آف کنٹرول میں دراندازی کر کے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے-انہوںنے کہاکہ بزدل دشمن سن لے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہےں-پاکستان کے 22کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہےں-وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی محمد افضل خان ڈھانڈلہ،عبدالمجید خان، ارکان پنجاب اسمبلی غضنفر عباس، محمد عامر عنایت شاہانی، محمد مامون تارڑ، محمد احسن جہانگیر،گلریز افضل گوندل، آسیہ ا مجد،میمونہ وحید اورسیمابہ طاہر شامل تھیں-

Leave a Reply