اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے اور اب تک44ہزار 326 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور درخواستوں کی وصولی کے دوسرے روز شام سات بجے تک 44ہزار …
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری، 44ہزار 326 درخواستیں وصول

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے اور اب تک44ہزار 326 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور درخواستوں کی وصولی کے دوسرے روز شام سات بجے تک 44ہزار 326 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں، یہ درخواستیں 14 بنکوں کی مختلف شاخوں کے ذریعے ملک بھر میں وصول کی جا رہی ہیں۔ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 6 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر دیئے گئے ہیں۔








