اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے تعلیم کے شعبہ میں ترکی کے ساتھ بین الاقوامی سرکاری شراکت داری پر زور دیا ہے۔ وہ ترکی کی معارف فاﺅنڈیشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ترک صدر اردگان کے قریبی معاون پروفیسر ڈاکٹر بیرول اکگون کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے وزارت قانون میں …
وفاقی وزیر ڈاکٹر فروغ نسیم کی ترکی کی معارف فائونڈیشن کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے تعلیم کے شعبہ میں ترکی کے ساتھ بین الاقوامی سرکاری شراکت داری پر زور دیا ہے۔ وہ ترکی کی معارف فاﺅنڈیشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ترک صدر اردگان کے قریبی معاون پروفیسر ڈاکٹر بیرول اکگون کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے وزارت قانون میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفد کو بتایا کہ ترکی کے اشتراک سے اساتذہ اور تدرسی عملہ کی تربیت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعلقات قائم کرکے اس شراکت داری اور تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ترکی یونیورسٹیوں، لائبریریوں اور لیبارٹریز کے قیام سے پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید تجویز کیا کہ ترکی پاکستان میں ان طلباءکیلئے صوفیانہ افکار کے پروگرامز شروع کر سکتا ہے جو کہ مولانا رومی اور شمس تبریز کی تعلیمات اور فلسفہ میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان پراجیکٹس کی تفصیلات طے کرنے کیلئے ماہرین کمیٹی سے وزارت قانون بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ مواقع پائے جاتے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے خود ترکی بھی بین الاقوامی برادری میں مضبوط ہو گا اور پاکستان برادر ملک کے طور پر ترکی سے تعاون کرے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ وہ معارف فاﺅنڈیشن کو پاکستان میں یونیورسٹیز، کالجز اور معارف سکولز کے قیام کی دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے۔ ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر بیرول اکگون نے پاک۔ترک سکولوں کا انتظام معارف فاﺅنڈیشن کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔








