وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ڈپلومیٹک کور سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے لیکن ہم اپنی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔یہ بات انہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں تعینات سفرا/ڈپلومیٹس کو پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے لیکن ہم اپنی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔یہ بات انہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں تعینات سفرا/ڈپلومیٹس کو پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے بے جا الزامات، دھمکیوں، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارت کے جارحانہ عزائم سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے ڈپلومیٹک کور کو بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد حکومت پاکستان ، پارلیمان اور عوامی جذبات سے بھی مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت محض سیاسی مقاصد کے لئے خطے کے امن و امان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئیہے جبکہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے لیکن ہم اپنی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کے جارحانہ عزائم سے پہلے ہی بین الاقوامی برادری کو مسلسل آگاہ رکھے ہوئے تھے۔پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود، انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا یہ جارحانہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ عالمی برادری اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔

Leave a Reply