وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف احمد العثمین کو ٹیلیفون

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور بھارت کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنے پر شدید احتجاج کیا۔بات چیت کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور بھارت کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنے پر شدید احتجاج کیا۔بات چیت کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے خلاف اس بھارتی جارحیت کی مذمت کرے اور دیگر ممبر ممالک کو بھی مذمت کرنے کا کہے۔ وزیر خارجہ نے بھارت کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنے پر بھی شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان میں دراندازی کر رہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،ان حالات میں ہندوستان کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنا ہمیں کسی صورت گوارا نہیں۔

Leave a Reply