او آئی سی کی سرحدی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کی مذمت

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے پاکستانی اور بھارتی سرحد کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے ہیڈ کوآرٹرز جدہ سے موصولہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی نے اپنے بانی رکن ملک میں بھارتی دراندازی اور 26 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے پاکستانی اور بھارتی سرحد کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے ہیڈ کوآرٹرز جدہ سے موصولہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی نے اپنے بانی رکن ملک میں بھارتی دراندازی اور 26 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی اور 4 بم گرائے جانے کی مذمت کی ہے۔ تنظیم او آئی سی نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور کوئی بھی ایسا اقدام نہ کریں جس سے خطہ بھر میں امن و سلامتی خطرے میں پڑ جائے۔ او آئی سی نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ وہ ذمہ داری سے کام لیں اور طاقت کا استعمال کئے بغیر موجودہ صورتحال کا پرامن طور پر حل نکالیں۔ او آئی سی نے ان دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کریں اور موجودہ صورتحال کی کشیدگی میں کمی لانے کو ترجیح دی جائے۔

Leave a Reply