اسلام آباد۔ 27 فروری(اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ سے عسکری اقدار کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صرف ایک پائلٹ پاکستان فوج کی تحویل میں ہے، ونگ کمانڈر ابھی نندن کے ساتھ عسکری ضابطہ اخلاق کے مطابق برتاﺅ …
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 27 فروری(اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ سے عسکری اقدار کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صرف ایک پائلٹ پاکستان فوج کی تحویل میں ہے، ونگ کمانڈر ابھی نندن کے ساتھ عسکری ضابطہ اخلاق کے مطابق برتاﺅ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے چائے کا کپ تھام رکھا ہے۔








