اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات کے ریسرچ و ابلاغ عامہ کے ذیلی ادارے، پاکستان پیس کلیکٹیو کے زیر اہتمام منعقدہ ”تنازعات میں میڈیا کا کردار“ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ امور …
پاکستان پیس کلیکٹیو کے زیر اہتمام منعقدہ ”تنازعات میں میڈیا کا کردار“ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات کے ریسرچ و ابلاغ عامہ کے ذیلی ادارے، پاکستان پیس کلیکٹیو کے زیر اہتمام منعقدہ ”تنازعات میں میڈیا کا کردار“ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار خان آفریدی نے ایک اہم نشست ’پاکستان میں دہشت گردی اور میڈیا کے تاثرات‘ میں شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ ملک کے معروف صحافی اور ماہرین تعلیم بھی شریک تھے۔ یہ کانفرنس حکومت پاکستان کی جانب سے منعقدہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے جو ملکی و بین الاقوامی سطح پر درپیش مختلف النوع تنازعات میں پاکستان کے میڈیا کردار کا جائزہ لے گی۔ کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی سکالرز، ماہرین تعلیم اور تجربہ کار صحافیوں نے شرکت کی اور دہشت گردی اور شدت پسندی جیسے موضوعات سے متعلق رپورٹنگ میں میڈیا کے کردار کے بیانیے کا تجزیہ کیا۔ علاوہ ازیں کانفرنس میں شدت پسندی، دہشت گردی اور تشدد کے موضوعات پر تازہ ترین تحقیقی مقالے بھی یش کئے گئے جبکہ ماہرین نے ملک میں تنازعات سے متعلق موضوعات پر رپورٹنگ کو صحافت اور صحافتی اخلاقیات کے اصولوں پر استوار کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ کانفرنس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیس کلیکٹیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر انور کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد قومی و بین الاقوامی سکالرز، ماہرین تعلیم اور صحافیوں کو تنازعات سے متعلق خبر نگاری اور شدت پسندی کے خلاف ایک متفقہ بیانیے کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ادارہ تنازعات کی رپورٹنگ کو اصولوں پر استوار کرنے اور اس میں پیشہ ورانہ ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے اور ملک میں قیام امن کے لئے اقدامات جاری رکھے گا۔ اس کانفرنس میں عالمی سطح پر معروف سکالرز نے شرکت کی جن میں اوسلومیٹ یونیورسٹی ناروے کے پروفیسر داکٹر رونے اونے سن اور الزبتھ آئڈے، یونیورسٹی آف سڈنی آسٹریلیا کے ڈاکٹر جیک لنچ، معروف صحافی اوون ہینٹ جونز کے علاوہ پاکستانی میڈیا اور شعبہ تعلیم کی معروف شخصیات شامل تھیں۔ کانفرنس کے پہلے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا جبکہ وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے مختلف نشستوں میں شرکت کی۔ امید ہے کہ کانفرنس سے ملک میں تنازعات کی رپورٹنگ کو صحافتی اصولوں سے منطبق کرنے میں مدد ملے گی۔








