وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پٹرولیم و گیس سیکٹرز کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں قابل، تجربہ کار اور ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ سرکاری مداخلت کم رہے اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پٹرولیم اور گیس سیکٹرز کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں قابل، تجربہ کار اور ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ سرکاری مداخلت کم رہے اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پٹرولیم اور گیس سیکٹرز کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، توانائی ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر اور پٹرولیم کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم اور گیس کی ملکی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں قابل، تجربہ کار اور ماہرین کو شامل کیا جائے، اس عمل سے بورڈ میں سرکاری مداخلت کم رہے گی اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔ اجلاس میں پیش تجاویز پر وزارت پٹرولیم جامع پلان مرتب کر کے وزیراعظم کو آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

Leave a Reply