وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی کاکس برائے معیشت کا پہلا اجلاس

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی کاکس برائے معیشت کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے کاکس کے ارکان کو موجودہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لئے پہلے چھ ماہ کے دوران کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی کاکس برائے معیشت کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے کاکس کے ارکان کو موجودہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لئے پہلے چھ ماہ کے دوران کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے اجلاس کو کاشتکاروں کے لئے یوریا پر سبسڈی اور ٹیوب ویلز کے لئے ٹیرف میں کمی سمیت مختلف مراعات و سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ کے پیش نظر پارلیمانی کاکس کے ارکان پر زور دیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے تجاویز پیش کریں۔

Leave a Reply